ووٹ چور الیکشن اصلاحات پہ لیکچر نہ دیں، مریم اورنگزیب

May 01, 2021 | 22:46:PM
 ووٹ چور الیکشن اصلاحات پہ لیکچر نہ دیں، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نیا شگوفہ چھوڑ کر عمران صاحب الیکشن چوری کانیا منصوبہ تیار کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کوجواب دیتے ہوئے کہاہے کہ آپ جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہو سکتیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جہاں ایک حکم پر آرٹی ایس بیٹھ جاتاہے، وہاں الیکڑانک مشین بے چاری کیا کرے گی؟ آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری سے قوم پر مسلط ہونے والے الیکڑانک ووٹنگ مشین کانام کس منہ سے لے رہے ہیں؟،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں ناکام ہوچکا ہے ۔
 انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو سٹڈی کرائی تھی، اس میں بھی الیکڑانک ووٹنگ کے طریقے کو ناقابل عمل قرار دیاگیا تھا ۔ عمران صاحب الیکشن چوری کے آپ کے منصوبوں اور بدنیتی پر مبنی پروگرام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
عمران صاحب یہ 2018 نہیں بلکہ 2021 ہے، عوام سے آپ کے جھوٹے وعدوں کی طرح اب آپ کا کوئی نیا الیکشن فراڈ نہیں چلے گا ،عمران صاحب کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کی نہیں، بلکہ ان 
کے چندوں سے ہونے والی آمدن کی زیادہ فکر ہے ،پاکستانی عوام کے بعد اب بیرون ملک پاکستانیوں کو نیا سبز باغ دکھایاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک اور موقع فراہم کرنیکا اعلان