معروف اداکار’’شہریارمنور ‘‘نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اداکار شہریارمنور نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگ لی۔ تقریب میں ماسک نہ پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.
ملک میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑھ رکھے ہیں ایسے میں وباپر قابو پانے کے لئے حکومت، شوبز، اسپورٹس اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات عوام سے بار بار ماسک پہنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کررہی ہیں تاہم اداکار شہریار منور کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی۔
#covid_19 #sops #staysafe #stayhealthy #letsfightthistogether pic.twitter.com/XzlPiFaeTR
— Sheheryar Munawar (@ItsSheheryar) April 29, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار شہریار منور نے اداکارہ ثروت گیلانی کے گھر میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں وہ بغیر ماسک کے دکھائی دیئے، اداکار کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی جس پر شہریار منور نے ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا اور امید نہیں تھی کہ اتنے لوگ وہاں موجود ہوں گے لہذا میں صرف 5 منٹ میں واپس آگیا لیکن تصویر لینے کے لیے ماسک اتارا جس پر معافی چاہتا ہوں۔