مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی ہو گئیں

Mar 01, 2024 | 23:21:PM
مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی ہو گئیں
کیپشن: مریم اورنگزیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مریم اورنگزیب  کے استعفے کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں،منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مارچ تک تعلیمی ادارے بند، نوٹیفیکیشن جاری