ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Mar 01, 2024 | 12:55:PM
 ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا،ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کردی گئی ہے،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے،اعلامیے کے مطابق مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی،گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کردی گئی، فروری کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار،روپیہ مزیدتگڑا ہو گیا