ثانیہ مرزا نے انسپریشنل آئیکون ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Mar 01, 2023 | 15:15:PM
ثانیہ مرزا نے انسپریشنل آئیکون ایوارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ’اسپورٹس اسٹار ایسز انسپریشنل آئیکون ایوارڈ‘ جیت لیا ۔

ثانیہ مرزا نے ٹینس میں اپنی شاندار صلاحیتوں اور ناقابل یقین فتوحات کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے حال ہی میں ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر اور ایک ویڈیو مداحوں سے شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ کے بعد اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

تصاویر میں ثانیہ مرزا سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر سے ’اسپورٹس اسٹار ایسز انسپائریشنل آئیکون ایوارڈ‘ وصول کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں، ممبئی میں منعقدہ ایوارڈز کی اس تقریب میں ٹینس سٹار کے 20 سالہ کیریئر سے کچھ یاد گار جھلکیاں دکھا کر اُنہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں مشکور ہوں کہ میں اپنے ملک، اپنی فیملی اور اپنے لیے کھیلنے کے قابل بنی، زندگی کے اس نئے دور کے آغاز پر اس ایوارڈ سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا تھا اور اسے سنیل گواسکر سے وصول کرنا اور بھی اعزاز کی بات ہے۔