ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

Mar 01, 2023 | 12:20:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)انٹر بینک میں  ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور  روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 روپے 61 پیسےمہنگا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 روپے 61 پیسے اضافہ کے بعد 266.11 روپے کا ہوگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 261.50 روپے سے بڑھ کر 266.11روپے پر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 266 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ،ایک دن میں روپےکی قدرمیں 1.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روہے مہنگا ہوا ، دو روز میں ڈالر 265 روپے سے بڑھ کر 274 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،درآمدی بل کا مال کلئیر ہونے پر روپے پر دباؤ ہے ۔ایکسچینج کمپنز ایسوسی ایشن چئیر مین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ طلب پر دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 19پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،ماہرین درآمدی بل کا مال کلئیر ہونے پر روپے پر دباو ہے ،آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے بھی روپے پر دباؤ ہے۔

ضرور پڑھیں :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا

منگل کے روز انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالرکی259روپے50پیسےپرٹریڈنگ کا آغاز ہوا ، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو جاری رہا  ،  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.58 روپے اضافے کے بعد 261.50 روپے پر بند ہوا ہے۔