”آ ج میری سالگرہ ہے“حرا مانی کتنے برس کی ہو گئیں؟ 

Mar 01, 2022 | 16:39:PM
حرا مانی، فائل فوٹو
کیپشن: حرا مانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی، وہ 33 سال کی ہوگئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی سالگرہ کا  دن چھوٹے بچوں کے ساتھ پارٹی کر کے منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ،  اس سے پہلے اداکارہ نے اپنی سالگرہ کا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے شوہر مانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”آ ج میری سالگرہ ہے“۔

  اس کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آ ئی جس میں مانی اداکارہ کو کیک کھلاتے ہوئے ان کے منہ پر کیک لگاتے ہیں۔اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ”میں اس کا بدلہ ضرور لوں گی“۔

  حرا مانی نے ایسا اس لیے کہا کیونکہ اب مارچ میں ان کے شوہر اداکار مانی کی بھی سالگرہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    کچا بادام سے مشہور ہونیوالا بھوبن بڈیا کرکا ایکسیڈنٹ،حالت تشویشناک