دنیا کا خوبصورت ترین مقام دیکھنے کے لئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، سات جاں بحق

Jun 01, 2026 | 18:08:PM
 دنیا کا خوبصورت ترین مقام دیکھنے کے لئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، سات جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عید کی چھٹیوں میں دنیا کا خوبصورت ترین مقام دیکھنے کے لئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ سات افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

چلاس سے آمدہ رپورٹ کے مطابق  فیئری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس روح فرسا حادثہ میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام فیری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی کا خوفناک حادثہ چیلاس کے علاقے میں پیش آیا۔ سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی سڑک سے پھسل کر  کھائی میں جا گری۔ 

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کے ڈرائیور  ضیاء اللہ  بھی شامل ہین جو   داریل، دیامر کے  رہنے والے ہیں۔  اس بدقسمت گاڑی میں سفر کرنے والے سیاحوں میں سے علی اور سجاد کی شناخت ہو گئی ہے  جبکہ دیگر افراد کی شناخت اور ان کے علاقوں سے متعلق  تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو  اہلکاروں نے بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی راستے  پر گاڑی کے بے قابو ہونے کو حادثے کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات ہونا ابھی باقی ہے۔  

یہ بھی پڑھیئے:  خانپور ڈیم میں دوست کو بچاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق