بجٹ میں پراپرٹی پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے،اس سلسلے میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک بڑے ریلیف کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت جائیداد کی خرید و فروخت پر لگنے والے ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لیے قانون کی شق 236 ’کے‘ اور ’سی‘ کے تحت ٹیکسوں میں کمی کی تجویز ہے۔
اس نئے منصوبے کے تحت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد سے کم کر کے صرف 0.25 فیصد، جبکہ فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے گھٹا کر 1.5 فیصد کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ کا 2026-27 کا ترقیاتی بجٹ تیار،مجموعی حجم 900 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے یعنی آئی ایم ایف کو بھی اس ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
حکومت کا موقف ہے کہ پراپرٹی کے لین دین میں ٹیکس کم کرنے سے اس کاروبار میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو زیادہ ٹیکس حاصل ہو سکے گا۔
تاہم، یہ ریلیف صرف فائلرز کے لیے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں نان فائلر کے لیے پراپرٹی خریدنے یا بیچنے پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، بلکہ ان کے لیے ٹیکس 10.5 فیصد کی اونچی سطح پر ہی برقرار رہے گا۔