سندھ کا 2026-27 کا ترقیاتی بجٹ تیار،مجموعی حجم 900 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز

Jun 01, 2026 | 12:50:PM
سندھ کا 2026-27 کا ترقیاتی بجٹ تیار،مجموعی حجم 900 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا مجموعی حجم 900 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی۔

دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 522 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ رواں مالی سال اس پروگرام کا حجم 520 ارب روپے تھا۔ 

ترقیاتی بجٹ میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مالی سال 2025-26 میں فارن پراجیکٹ سسٹنس پروگرام کے لیے 367 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 50 سے 60 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ رواں مالی سال اس مد میں 76 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

دستاویزات کے مطابق ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ موجودہ مالی سال میں اس مد کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری!محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

رواں مالی سال سندھ کے مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1018 ارب روپے تھا، تاہم آئندہ مالی سال کے لیے مختلف شعبوں میں ترجیحات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اخراجات کی نئی تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔