گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری!محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Jun 01, 2026 | 12:39:PM
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری!محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بوندا باندی اور بارش متوقع ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جون تک اپر اور سنٹرل پنجاب میں بادلوں کا راج رہے گا، اس دوران لاہور اور گرد و نواح سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات موجود ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہونے اور گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام سے 5 جون تک بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، لاہور میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم میں یہ تبدیلی حالیہ شدید گرمی سے متاثر شہریوں کے لیے کسی حد تک ریلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کو محدود وسائل کا سامنا، بجٹ کا بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے:احسن اقبال

بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے  تاہم بعض علاقوں میں آندھی یا تیز ہواؤں کا بھی امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔