خصوصی رعایت ختم :پنجاب میں مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال

Jun 01, 2026 | 11:49:AM
 خصوصی رعایت ختم :پنجاب میں مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل)عید کی تعطیلات کے اختتام کے بعد پنجاب میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار دوبارہ پرانے نظام کے مطابق بحال کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یکم جون تک دی گئی عارضی رعایت ختم ہو گئی ہے اور اب 2 جون سے تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق رات 8 بجے بند ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عید کے دوران عوامی سہولت کیلئے دی گئی نرمی اب واپس لے لی گئی ہے، نئی ہدایت کے تحت مارکیٹیں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر تجارتی مراکز مقررہ وقت کی پابندی کے پابند ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد توانائی کے استعمال کو بہتر بنانا اور شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔

شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بڑا جھٹکا

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسیاں، اسپتال، میڈیکل لیبارٹریز اور میڈیکل اسٹورز معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، اسی طرح پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بھی اپنے معمول کے اوقات کے مطابق کھلے رہیں گے۔
مزید برآں دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی، جس سے شہریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔