بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کیلئے سکردو پہنچ گئے

Jun 01, 2026 | 09:54:AM
 بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کیلئے سکردو پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے لئے سکردو پہنچ گئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکرودو پہنچنے پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ودیگر نے استقبال کیا۔

اس کے علاوہ پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، نجم الدین خان ودیگر پارٹی عہدیداران بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آج ضلع شکر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری سکردو، چلاس، غذر اور گلگت میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر نہایت مضبوط اور تفصیلی شقیں شامل ہیں:صدر ٹرمپ