گلگت بلتستان دوسرا سوئٹزرلینڈ بن سکتا ہے: خواجہ سعد رفیق

Jun 01, 2026 | 08:59:AM
گلگت بلتستان دوسرا سوئٹزرلینڈ بن سکتا ہے: خواجہ سعد رفیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ توجہ دی جائے تو گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ بن سکتا ہے۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔

 گلگت بلتستان کے عوام نے خطے کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق میں کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات ؛ن لیگ نے منشور کا اعلان کردیا

سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اس تاریخی کردار پر پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کا مقروض ہے، ہماری حکومتوں کو ہٹایا نہ جاتا تو ملک کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوتی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ کے آباؤ اجداد نے آزادی کی جنگ لڑی، آپ نے اپنا خون دے کر گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنای، پاکستان آپ کے احسان کا مقروض ہے۔