پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل 

Jun 01, 2025 | 18:54:PM
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل 
کیپشن: حج آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق 29 اپریل کو شروع ہونا والا آپریشن31 مئی کی رات تک جاری رہا ،کل 147حج پروازیں آپریٹ کی گئیں جس کے ذریعے سے 42 ہزار 4 سو حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ان پروازوں میں35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیویٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا ،پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی