کراچی میں پراپرٹی سروے شروع،اپوزیشن کااحتجاج

Jun 01, 2025 | 13:44:PM
کراچی میں پراپرٹی سروے شروع،اپوزیشن کااحتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے کراچی میں پراپرٹی سروے شروع کردیا۔

کراچی کے ساتوں اضلاع میں گھروں، دکانوں اور پلاٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے،اس پراپرٹی سروے کا مقصد بلدیاتی اداروں کو ٹیکس وصولی کے قابل بنانا ہے۔

یہ کلک منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے ایک سال میں مکمل ہوگا جس پر، دو کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سوال اٹھایاہے کہ صرف کراچی میں یہ سروے کیوں کیا جارہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:طلبا اور پیشہ ور افراد کیلئےمصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز

سندھ حکومت کے مطابق 2001ء میں شہر میں 9 لاکھ جائیدادیں رجسٹرڈ تھیں،اب نئے سروے کے بعد یہ تعداد 33 لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں۔