پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز ، میزبان بنگلہ دیش نے شیڈول ترتیب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیاہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی، تین ٹی ٹونٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف تینوں ٹی ٹونٹی میچز میرپور سٹیڈیم ڈھاکہ میں تجویز کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:دبئی : انڈین کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی ، عمر گل مدعو، بھارت میں انتہا پسند سر پیٹنے لگے
چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران نے سیریز پر اتفاق کیا تھا، یہ ٹی ٹونٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے۔
بنگلہ دیش کے دورے کے بعد پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہو گی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 31 جولائی سے امریکہ میں شروع ہو گی، وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔