امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

Jun 01, 2025 | 08:45:AM
امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں  آزاد ہوگئیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   امریکی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد  ٹرک میں لیجائے جانے والی 25 کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضاؤں میں چلی گئیں۔ 

حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔ 

  یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر،مسافر پل گر گیا ۔۔۔۔

رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ 

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔