خلیل الرحمان قمر نے "میں منٹو نہیں ہوں "کے مرکزی اداکاروں کے ناموں سے پردہ اٹھا دیا

Jun 01, 2023 | 18:21:PM
خلیل الرحمان قمر نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نامور ڈارمہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے نئے ڈرامے " میں منٹو نہیں ہوں" کے مرکزی اداکارؤں کے ناموں سےپردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے " میں منٹو نہیں ہو " کے مرکزی کرداروں کے حوالے سے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

یاد رہے کہ  " میں منٹو نہیں ہوں" مختلف وجوہات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے جو جلد ہی ناظرین کیلئے پیش کیا جائے گا، ڈرامے میں مہوش حیات اور پھر مایا علی کے کام کرنے کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن کسی خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

 خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میرے اگلے ڈرامے " میں منٹو نہیں ہوں"میں ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کریں گے ، پروگرام کے میزبان نے جب ان سے مرکزی اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے خوش اسلوبی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "پروڈکشن والوں نے مجھے ابھی سجل علی کا نام لینے سے منع کیا ہوا ہے۔"

یاد رہے کہ ہمایوں سعید کا آخری ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" تھا تاہم اسکے بعد وہ فلموں میں تو نظر آئے لیکن شائقین کی جانب سے ٹی وی ڈراموں میں انکی کمی کو محسوس کیا جارہا تھا لیکن اب ہمایوں سعید کے مداح انہیں  نئے ڈرامہ سیریل "میں منٹو نہیں ہوں" میں دیکھ سکیں گے۔