عافیہ صدیقی بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سےنکالو،سینٹر مشتاق احمد خان

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی دوسری ملاقات ہوئی ہے

Jun 01, 2023 | 10:35:AM
عافیہ صدیقی بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سےنکالو،سینٹر مشتاق احمد خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں موجود جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدکہتے ہیں کہ عافیہ صدیقی سے 3گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، عافیہ صدیقی آف وائٹ اسکارف اور خاکی لباس پہنے ہوئے تھیں۔

سینیٹر مشتاق احمدکے مطابق عافیہ سےگفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور اور بار بار آنکھوں میں آنسو آتے رہے، عافیہ صدیقی کے سامنے کے اوپر کے 4  دانت ٹوٹے ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بڑا جھٹکا ، 100 سے زائد کھلاڑی چھوڑ گئے
انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سےنکالو، ملاقات کے اختتام پر عافیہ کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔سینیٹر مشتاق احمد کا مزید کہنا ہےکہ  ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔