موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ۔سابق ایم پی اے کابھتیجا قتل

Jun 01, 2022 | 16:46:PM
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ۔سابق ایم پی اے کابھتیجا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے  رائے ونڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر گولیاں چلا کر 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رائے ونڈ کے علاقے چھجو چوک میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزموں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار  ہوگئے جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی کا بھتیجا احسن بھٹی اور اس کا دوست ندیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس  کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیں گے۔