کورونا کے وار پھر شروع۔مزید 66 افراد متاثر

Jun 01, 2022 | 10:01:AM
کورونا کے وار پھر شروع۔مزید 66 افراد متاثر
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے، 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد متاثر ہو چکے ۔

تفصیلات کے مطابق  این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں مزید 66 افراد میں وباء کی تصدیق ہوئی ہے، این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.47 فیصد ہو چکی ہے،ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا سے متاثر 71 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔