عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا: فواد چودھری

Jun 01, 2021 | 12:31:PM
عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا: فواد چودھری
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔آنے والے دنوں میں پاکستان ترقی پذیر ممالک میں شامل ہوگا۔

 چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں، ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے: شاہد خاقان عباسی