حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے: شاہد خاقان عباسی

Jun 01, 2021 | 12:15:PM
حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے: شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن حتمی فیصلہ نواز شریف کرتے ہیں۔ نیب  نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، حکومتی رہنماؤں کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے۔

اسلام آباد میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں گھس کر مارا جاتا ہے اور انہیں اغوا کرلیا جاتا ہے، ہم امن کی بات کررہے ہیں پہلے ملک میں تو امن قائم کریں. ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی سیاست اصولوں کی سیاست ہے جس میں مشکلات آئیں گی، مسلم لیگ (ن) کے بیانیے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، شہباز شریف کی وہی سیاست ہے جو ان کی پارٹی کی ہے، شہباز شریف کا نعرے بھی ووٹ کو عزت دو کا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر میں الیکشن چوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ملک میں تماشا لگا ہوا ہے ۔ این سی او سی کے آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی کوئی اہمیت نہیں۔ آج آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی کرپشن دھرائی جا رہی ہے،ن لیگ اس کوشش کو مسترد کرتی ہے۔ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب کے معاملے میں عدالتی کارروائی نشر کی جائے، چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگا کر کارروائی کریں، نیب کو حکومت کے کرپشن کیس نظر نہیں آتے، 600 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات ایک سینیٹر سے کرائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیںحالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے بدلیں گے:بلاول