ماں کی عدم موجودگی، باپ نے11سالہ بیٹی  40سالہ شخص کیساتھ رخصت کر دی

Jun 01, 2021 | 09:45:AM
ماں کی عدم موجودگی، باپ نے11سالہ بیٹی  40سالہ شخص کیساتھ رخصت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لودھراں میں کم عمر بچی کی شادی کا واقعہ پیش آیا ہے،نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان فرار ہو گئے۔حویلی نصیر خان میں ایک شخص نے بھاری رقم کے عوض اپنی 13سالہ بیٹی 38سالہ شخص سے بیاہ دی۔

پولیس کے مطابق لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے چک نمبر 41 ایم میں عبدالشکور نامی شخص نے اپنی بیوی کی عدم موجودگی میں 11 سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ پہلوان خان سے کر دیا اور رخصتی بھی کر دی۔بچی کی والدہ جب گھر واپس آئی تو اس نے پتہ چلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے اگلے دن لڑکی کو بازیاب کر والیا۔

پولیس نے دلہا پہلوان خان اور نکاح خواں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کم عمر لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر اس کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 
 دوسری جانب اتوار کے روز ہی حویلی نصیر خان میں بھی ایک شخص نے بھاری رقم کے عوض اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ شخص سے کر دیا تھا۔اس واقعے میں بھی پولیس نے شادی رکوا کر دلہن کی ماں اور خالہ سمیت 4 افراد کو گرفتار اور 13 کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    دوہری عید:اداکارہ مریم نفیس کادوران لاک ڈاؤن نکاح