ایران کو 3 ارب ڈالرز دینے پر عبوری اتفاق ہوگیا، عرب ٹی وی کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کو 3 ارب ڈالرز دینے پر عبوری اتفاق ہوگیا ہے۔
عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مذاکرات میں ہر پیشرفت کیساتھ 3 ارب ڈالر جاری کرنے کی شرط رکھی ہے۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز پر سلطنت عمان کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں سلطنت عمان کی تجویز پر مشاورت کیلئے مذاکراتی وفود اپنے اپنے ممالک جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سیف اللہ جھیل میں کشتی حادثہ ، 6جاں بحق ،ایک لڑکی لاپتہ،آپریشن جاری