’’یہ ہمارا فیملی میٹر ہے‘‘ٹک ٹاکرعلی حیدرآبادی کا بیوی کو طلاق دینے کے بعد قرآن ہاتھ میں پکڑ کرویڈیو بیان

Jul 01, 2026 | 22:15:PM
’’یہ ہمارا فیملی میٹر ہے‘‘ٹک ٹاکرعلی حیدرآبادی کا بیوی کو طلاق دینے کے بعد قرآن ہاتھ میں پکڑ کرویڈیو بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹک ٹاکر علی حیدری آبادی کا بیوی کو طلاق دینے کے بعد قرآن ہاتھ میں پکڑ کر ویڈیو بیان سامنے آ گیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا فیملی میٹر ہے۔

ویڈیو میں ٹک ٹاکر کا کہنا ہے یہ میری پہلی اور آخری ویڈیو ہے، میں اس پر بات نہیں کرنا چاہ رہا تھا لیکن میں نے دیکھا کہ میری اہلیہ زینب میرے خلاف بیانات جاری کررہی ہے جس میں وہ میرے اوپر الزامات لگاکر کہہ رہی ہے کہ میری انگلی توڑدی ہے،مجھے مارا ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ انہوں نے میرے اوپر اس طرح کے الزامات لگائیں گے اسلئے ویڈیو بنائی، میں اہلیہ کے گھر رہتا تھا لیکن یہ مجھے نکالنے کیلئے تیاری کی ہوئی تھی ، میں نے اپنا گھر لیا ہوا تھا اس کے باوجود یہ میرے ساتھ نہیں رہی،میں قرآن اٹھار رہا ہوں کہ میں اس کو نہیں مارا،نہ کوئی دھمکی دی۔ 

قبل ازیں،سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی  جس میں علی حیدر آبادی اپنی اہلیہ زینب علی کو تین مرتبہ طلاق دیتے ہوئے دکھائی دیے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اپنی اہلیہ زینب علی کو بھائیوں کی موجودگی میں طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "میں تمہیں بھائیوں کے سامنے طلاق دیتا ہوں۔"