دینی مدرسہ پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 طالبات جھلس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں دینی مدرسہ پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 طالبات جھلس گئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ حالیہ بارش کے دوران دیر بالا کے علاقہ اوصوڑئی درہ کے گاؤں رانگوں میں آسمانی بجلی خواتین کے مدرسے میں موجود طالبات پر گر گئی۔ آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں مدرسے کی 20 سے زائد طالبات جھلس کر زخمی ہو گئیں۔
اس حادثے کے بعد مقامی آبادی کے لوگوں نے مدرسہ میں پہنچ کر جھلسی ہوئی طالبات کی مدد کی۔ علاقہ کے مکینوں نے زخمی طالبات کو خود ابتدائی طبی امداد دی اور اس کے بعد : زخمی طالبات کو واڑی ہسپتال منتقل کر دیا۔
آسمانی بجلی گرنے سے بیک وقت بیس بچیوں کے جھلس جانے کے حادثہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ تشویش میں مبتلا ہو گئے۔ مدرسہ مین زیر تعلیم بچیوں کے لواحقین ان کی خیرت معلوم کرنے کے لئے مدرسہ پہنچے اور پھر ہسپتال گئے۔ اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عادی مجرم پروفیسر کے سینکڑوں چالان، دو لاکھ آٹھ ہزار روپے جرمانے، آخر موٹرسائیکل قابو آگئی