اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شدید گرمی اور حبس کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی،بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
اسلام آباد میں موسم کی انگڑائی سے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی ،صوابی شہر اورگردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی،بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہے، صوابی میں موسم خوشگوار گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
خیال رہے کہ آج سے ملک بھر میں مون سون کاآغاز ہوگیاہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سےیکم سے 6 جولائی تک بارشوں کے سپل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لنڈی کوتل : آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،3 زخمی