کراچی؛اینٹی نارکوٹکس کا فیکٹری پر چھاپہ،سینکڑوں لیٹر الکوحل برآمد، ایک ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے خفیہ اطلاع پر مہران ٹاؤن کراچی میں جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کرمقامی سطح پر انٹرنیشنل برانڈ کی 75 تیار، 114 لیٹر الکوحل، خالی بوتلیں برآمدکرلیں۔
برآمد سامان میں شراب کی تیاری اور پیکنگ میں استعمال ہونے والا مٹیریل بھی شامل ہے،محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے تمام برآمد سامان ضبط کرکے فیکٹری کو سیل کردی۔پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ایک ملزم شہباز علی کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباددی ،انہوں نے منشیات کے خاتمے اور منشیات فروشوں کی سرکوبی کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:نہ قطار نہ انتظار! وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی