مجھے انڈر ریٹڈاداکارہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس پرافسوس نہیں؛کنزیٰ ہاشمی

 کئی مواقع پرمجھے محسوس ہوا کہ بطور اداکارہ مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی میں مستحق ہوں

Jul 01, 2026 | 15:49:PM
 مجھے انڈر ریٹڈاداکارہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس پرافسوس نہیں؛کنزیٰ ہاشمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ اور ماڈل کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے کئی مواقع پر محسوس ہوا کہ بطور اداکارہ مجھے وہ پہچان نہیں ملی جس کی میں مستحق ہوں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف اور منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کی، ڈرامہ سیریل’’ دل آویز‘‘ میں میں نے دو بالکل مختلف کردار نبھائے تھے جبکہ دیگر ڈراموں میں بھی میرے کردار منفرد تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:شاہ نور اسٹوڈیو کے اونر شوکت حسین رضوی کی اہلیہ یاسمین شوکت رضوی انتقال کرگئیں
کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے انڈر ریٹڈ سمجھا جاتا ہے، لیکن اس بات پر مجھے افسوس نہیں،لوگ میری صلاحیتوں سے واقف ہیں، اس لیے میں اطمینان کے ساتھ اپنے سفر پر توجہ دے رہی ہوں اور مسلسل محنت کر رہی ہوں۔