خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ؛صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری کی موجودگی یقینی بنانے کا کہہ دیا۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی،سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا ظفرالاسلام الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوانے بتایاکہ چیف سیکرٹری آج اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے باعث پیش نہ ہو سکے،صوبے میں 7 نئی تحصیلیں قائم کی جا چکی ہیں،نیبرہڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز کی تعداد بھی حتمی کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوانے بتایاکہ نقشوں کے لیے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس سے رابطہ کیاگیاہے،ادارہ شماریات نے نقشوں کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا کہاہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے شیڈول میں اضلاع کی نئی تعداد شامل نہیں ہے،اضلاع کی نئی تعداد کی سمری منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے، خیبرپختونخوا کابینہ اور گورنر کی منظوری کے بعد شیڈول نافذ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کے لیے اچھی خبر؛واجبات کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع
کمشن حکام کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے اب تک 15 اضلاع کے نقشے فراہم نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے اپنے حکام کو خیبرپختونخوا حکومت کو مطلوبہ مواد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر سیکرٹری کی موجودگی یقینی بنائی جائے، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔