آبنائے ہرمز میں بیرونی مداخلت مسئلے کو مزید پیچیدہ کرے گی:اسماعیل بقائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظامات سے متعلق اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے ،اسماعیل بقائی کے مطابق قطری ثالثوں کے ساتھ آج دوحہ میں بات چیت کا امکان ہے، تاہم آئندہ چند روز تک کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
انہوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی بیان بازی کے بجائے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا طے شدہ شرائط پوری ہونے تک مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دیا گیا اور امریکا نے میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔