ایران کا طے شدہ شرائط پوری ہونے تک مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نے مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونےتک مذاکرات میں شامل ہونے سےانکار کر دیا۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہاکہ موجودہ ملاقاتوں کا مقصد ایم او یو کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
باقر قالیباف نے کہاکہ لبنان،ایران،امریکا،لبنان میں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر کسی لاگت کے گزرنے کی اجازت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، ایران ہرمز میں اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا۔