پاکستان  رواں ماہ کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب 

Jul 01, 2025 | 23:07:PM
پاکستان  رواں ماہ کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان  کو ماہ جولائی 2025کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹرکےتحت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہو گیا ہے  اور پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ چارٹرکےتحت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے،پاکستان چاہتا ہے دنیا بھرکےتنازعات ثالثی سے حل ہوں،سفارتکاری اورثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل پریقین رکھتے ہیں،

 پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہارر مووی ’’ دیمک‘‘ کا اعزاز ،چین کے  فلم فیسٹول میں مدعو کر لیا گیا