غزہ جنگ پر احتجاج،اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار

Jul 01, 2025 | 21:25:PM
غزہ جنگ پر احتجاج،اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اردن نے غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ میں ہونیوالے فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ میں اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اردن کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا۔اردن کے انکار کے بعد  انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔

اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی موقف کی بنیاد پر فیبا کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش: 3 اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے