قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش: 3 اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے، ٹی 20 سکواڈ میں ممکنہ طور پر شامل ہونے والے 3 اہم کھلاڑی انجری مسائل کا شکار ہو گئے۔
قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونئیر کی بھی انجری کے باعث سکواڈ میں شمولیت کے امکانات معدوم ہو گئے،پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور اسپنر صفیان مقیم کی مختصر فارمیٹ کے اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کی زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 328 رنز سے فتح