وزیراعظم آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت ججز کے تقرر کی کارروائی مکمل کریں، مراسلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے تقرر سے متعقل جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا۔
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد، پشاور، بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کا تقرر کردیا،سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے تقرر سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
CamScanner 01-07-2025 16.50 by Tufail Ahmad Hasanzai on Scribd
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کردیا۔
مراسلے کے مطابق جسٹس روزی خان کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری بھی اکثریت سے کی گئی جبکہ جوڈیشل کمیشن نے اکثریت سے جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت ججز کے تقرر کی کارروائی مکمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں؛ جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کیلئے ناموں کی منظوری دیدی