ایف بی آر نےٹیکس ہدف حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا: گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ ایف بی آر نے 11 ہزار 700 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،ٹیکس انفورسٹمنٹ کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھنا قابل ستائش ہے تاہم وزارت خزانہ کو سوچنا ہوگا کہ ٹیکس نادہندگان سے جب تک ٹیکس جمع نہیں ہوتا مستحکم ٹیکس آمدن حاصل نہیں ہوگی۔
سابق وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2025 میں تاریخ ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایف بی آر نے ٹیکس ہدف انفورسمنٹ اقدامات کے ذریعے حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم نے ٹیکس وصولیوں کے لیے سخت محنت کی، محض انفورسمنٹ اقدامات ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ناکافی ہیں، پائیدار ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے واضح ٹیکس پالیسی درکار ہے، وزارت خزانہ کو سوچنا ہوگا کہ صرف ٹیکس انفورسمنٹ ہی کافی نہیں، ٹیکس نیٹ بھی بڑھانا ہوگا اور واضح پالیسی اپنانا ہوگی، ٹیکس نادہندگان سے جب تک ٹیکس جمع نہیں ہوتا مستحکم ٹیکس آمدن حاصل نہیں ہوگی۔