بنگلا دیش کیخلاف سیریز ،قومی ٹی 20 ٹیم کا انتخاب، شاداب باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی20 ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔
ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے میچز ہوں گے یا وہ بھی ٹی20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، اس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری سے ممکنہ اسکواڈ کااعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، شاداب خان کے کندھے میں تکلیف ہے اور ہوسکتا ہے کہ اس کی سرجری کی ضرورت پڑے۔
کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سےمنتخب کردہ اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نویں جماعت پاس کرکٹر ایجوکیشن آفیسر
بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا، مائیک ہیسن چھ جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔
قومی ٹیم سولہ جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں بیس،بائیس اور چوبیس جولائی کو میچز شیڈول ہے، اس کے بعد ٹیم امریکہ روانہ ہوجائے گی۔ جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچزشیڈول ہیں، اس کے بعد ون ڈے میچز امریکہ میں طے ہیں۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز بورڈ سے ون ڈے میچز ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔