اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Jul 01, 2025 | 10:15:AM
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔

 کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1147 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 774 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا تھا ۔

 کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 25 ہزار 627 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو بڑا فائدہ پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا