سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Jul 01, 2022 | 22:39:PM
ایازامیر،سینئرصحافی، تشدد،نامعلوم افراد، لاہور
کیپشن: ایازامیر پر نجی ٹی وی کے دفترسے نکلتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ایاز امیر پر لاہور میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ پر کیا گیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے ایاز امیر کی گاڑی کو روک کر انہیں ڈرائیور سمیت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نامعلوم افراد سینئر صحافی کا موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر کو نجی ٹی وی کے آفس سے واپسی پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے ایاز امیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلتے ہی ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ جس میں موجود 6 افراد نے انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔