پٹرول کی قیمتوں کے بعد عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا

Jul 01, 2022 | 18:50:PM
ایل پی جی قیمت ، اضافہ
کیپشن: ایل پی جی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوام کیلئے بری خبر ،پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 19 روپے 62 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ایل پی جی کا11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر19روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیانوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022ء کیلئے ہوگا،ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کردی گئی ،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے97 پیسے ہوگئی،جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ ،حمزہ شہباز کا دبنگ اعلان