سپریم کورٹ کا فیصلہ ،حمزہ شہباز کا دبنگ اعلان 

Jul 01, 2022 | 18:29:PM
حمزہ شہباز ،دبنگ اعلان
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حمزہ شہباز کا رد عمل بھی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17جولائی کوضمنی انتخابات میں جمہوری انداز میں عوام جس کو چاہیں گے ووٹ دیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ نہ آپ کسی پر احسان کرسکتے ہیں نہ میں ۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں تین ماہ میں اتنے بحران آئے کہ یہ ورلڈ ریکارڈ بن سکتا ہے ۔میں نے یہ نہیں کہا کہ تین ماہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دوں گا ۔ہم نے کا بینہ کے بغیر آٹے پر دو ارب کی سبسڈی دی ۔ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف اور ہمارا موقف الگ تھا ۔میں نے عدالت کو بتایا کہ میرے پاس نمبرز نہ ہوتے تو میں آپ کے سامنے پیش نہ ہوتا گھر چلاجاتا۔

ان کا کہناتھا کہ جب تک وزیراعلیٰ رہوں گاعوام کی خدمت کرتا رہوں گا ،جتنے بھی بحران آئے مجھے عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکا ،عوام جس کے حق میں فیصلہ دیں گے وہی قائد ایوان ہوگا ۔ 
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ