مون سون کا آغاز۔شدید بارشیں۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Jul 01, 2022 | 16:14:PM
مون سون کا آغاز۔ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
کیپشن: آسمانی بجلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 لیویز حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بلوچستان کے ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو کے مختلف مقامات پر پیش آئے جس میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرگئے اور سپلائی معطل ہوگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 5 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپور خاص، ٹھٹہ، حیدر آباد، ٹنڈو آدم خان، ٹنڈو الیار ، کراچی ، دادو اسر جامشورو کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے ،محکمہ موسمیات شہید بینظیر آباد، نوشہرہ فیروز، سکھر، لاڑکانہ، خیر پور، شکارپور، قمبر، شہدادکوٹ، اوع گھوٹکی کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 2 سے 5 جولائی کے دوران خضدار ، بارکھان ، لسبیلہ ، کوہلو ، سبی، آواران، نصیر آباد اور پنجگور میں موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کوئٹہ، ژوب، دالبدین ،نوکنڈی ، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات اور ساحلی پٹی گوادر پسنی اور ماڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

 کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین ، خضدار ، ماڑہ ،پسنی اور گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات موسلادھار بارش سے بارکھان، ژوب، سبی، کوہلو، نصیر آباد، نگرپارکر اور دادو کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ تیز ہواؤں اندھی کے باعث سندھ بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

 3 سے 5 جولائی کے دوران سمندری حالات خراب بہت ناہموار ہو سکتے ہیں، ماہی گیر زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔روپیہ کمزور