وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ۔ن لیگ نےحکمت عملی طے کرلی

Jul 01, 2022 | 13:31:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ۔ن لیگ نےحکمت عملی طے کرلی
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے مسلم لیگ (ن) نےحکمت عملی طے کرلی ، حمزہ شہباز کےہمراہ آج صبح تمام ارکان اکٹھے پنجاب اسمبلی اجلاس میں جائیں گئے۔

  لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنےکےبعد آج شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیدیا ہےاور    کہا  ہےکہ وزیراعلیٰ کے انتخاب تک اجلاس ملتوی نہیں ہو گا ۔

عدالت نے پریذائیڈنگ افسر کو 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دیاہے اور فیصلہ میں کہا ہے کہ چیف منسٹر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ نمبر حاصل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کےتحریری فیصلے میں جسٹس ساجد سیٹھی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور چار ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔روپیہ کمزور