ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھربڑھ گیا

Jul 01, 2022 | 12:08:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملک میں بجلی کا شارٹ فال پھربڑھ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں گرمی کی لہر  کم ہو گئی لیکن گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود بجلی کی کمی میں تا حال کمی نہ آ سکی۔ 

 ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 232 میگاواٹ ہے ۔بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار 406 میگاواٹ ہے۔ملک میں بجلی کی کل طلب   28 ہزار 638 میگاواٹ ہے۔پانی سے 5 ہزار 462 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،

سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار602میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 147میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس677 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 116 ہے 

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 121میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔جوہری ایندھن 2ہزار 281 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔