نئے سال کے پہلے روز 18 وکلا کو سپریم کورٹ کا لائسنس مل گیا

Jan 01, 2026 | 21:14:PM
نئے سال کے پہلے روز 18 وکلا کو سپریم کورٹ کا لائسنس مل گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)نئے سال کے پہلے روز 18 وکلا کو سپریم کورٹ کا لائسنس مل گیا، پاکستان بار کونسل نے وکلا کی لسٹ جاری کر دی۔

راولپنڈی سے 20 وکلا نے وکالت کیلئے انٹرویو دیئے تھے، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی نے وکلا کے انٹرویو کیے تھے، نئے وکلا میں سے چودہ کا تعلق بلوچستان جبکہ دو اسلام آباد اور سندھ اور پنجاب سے ایک ایک وکیل شامل ہے۔

 تقریب کے دوران چیف جسٹس نے نہایت خوش گوار موڈ میں گفتگو کی،نیرحسین بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اب آپ کو سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنا ہوگی۔

 انہوں نے نئے وکلا کو مخاطب کرکے کہا کہ وکلا کو آئین اور قانون کی تشریح کے حوالے سے مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں آنا چاہیے ، وکیل کی ناقص تیاری کے باعث عوام کا عدلیہ پراعتماد متاثر ہوتا ہے،  ججوں اور بارکے ممبران کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین اور قانون حکمرانی کے لیے اپنے فرائض بہتر انداز میں نبھائیں ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت یہ نہیں دیکھتی کہ اس کے سامنے سینئروکیل ہے یا جونئیر، عدالت کا کام میرٹ پرکام کو پرکھنا ہوتا ہے۔ ایسا ہرگزنہیں ہوسکتا کہ فیصلہ دونوں فریقین کے حق میں آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بینچ اوربارکا سب سے اہم کام انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ آئین بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے آئین اورقانون پرعمل درآمد کرتے ہوئے ہم اس ملک وقوم کو مضبوط بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا