موٹاپا ختم کرنے کے انجیکشن ہر کسی کیلئے فائدہ مند نہیں؛ماہر غذائیات ثمن اشفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ماہر غذائیات ثمن اشفاق نے مارننگ ود فضا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا موٹاپا ختم کرنے کے انجیکشن ہر کسی کیلئے فائدہ مند نہیں ہیں ، یہ کنسلٹنٹ بتاتا ہے کہ انکی ڈوز کیا ہے ،یا یہ انجیکشن لگانے کے ساتھ کیا خوراک لینی ہے ، اگر خود سے یہ انجیکشن استعمال کرنا شروع کر دیں تو مسلز ماس پر اثر انداز ہوتا ہے ، اور چہرہ بالکل بے رونق ہو جاتا ہے ، یہ انجیکشن تب لگائے جاتے ہیں جب بی ایم آئی زیادہ ہو ۔
24نیوز کے پروگرام مارننگ ود فضا میں میزبان نے کہا کہ کرن جوہر یا کپل شرما یا دیگر سلیبریٹیز جو استعمال کرتے ہیں وہ اس بارے میں نہیں بتاتے ، ماہر غذائیات ثمن اشفاق نے بتایا کہ اوزامپک انجیکشن مارکیٹ میں لگائے جا رہے ہیں مگر انکے سائیڈ ایفیکٹس بھی ہیں ، اوزمپک مہنگا انجیکشن ہے تقریباً تیس ہزار روپے کا ہے اس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے ، یہ انجیکشن شوگر کنٹرول کیلئے استعمال ہوتے تھے بعد میں دیکھا گیا کہ یہ وزن کم کرنے میں بھی موثر ہیں ، اسکے ساتھ ڈائٹ کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے ، جسم سے کولیجن ختم نہ ہو ۔
ماہر غذائیات ثمن اشفاق کے مطابق کولیجن اور فلر میں فرق ہوتا ہے یہ صرف غذا سے ملتا ہے ، اسکے لئے ضروری ہے کہ سب کچھ کھائیں مگر پورشن کنٹرول کریں ، کیٹو ، ویکلی ایک ڈائٹ بہتر نہیں ، اس سے ہئیر فال، سکن ، قبض ، اور دیگر مسائل آتے ہیں ، کوئی چیز آپ کو راتوں رات پتلا نہیں کر سکتی کریش ڈائٹ سے موٹاپا دوبارہ ہو جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان ضمنی الیکشن،ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی