جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Jan 01, 2026 | 19:37:PM
جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفبار ی ہوسکتی ہے ۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم پشاور ،مردان، صوابی ،بنوں ، ڈی آئی خان اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کابینہ میں شامل مزید 2وزرا کو اضافی چارج تفویض، اطلاعات کی وزارت کون لے اڑا؟جانیے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورخشک رہنےکا امکان ۔ ہے ۔سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں صبح/ رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی07، قلات منفی 05،گوپس اور مالم جبہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان ضمنی الیکشن ، ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی